کرک شدت پسندوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکارشہید 2 زخمی 6 شدت پسند ہلاک

پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کر6 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا جبکہ شدت پسندوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کردیا گیا۔


ویب ڈیسک April 25, 2013
پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کر6 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا جبکہ شدت پسندوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کردیاگیا. فوٹو اے ایف پی

شدت پسندوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکارشہید اور 2 زخمی ہو گئے، جوابی کارروائی میں 6 شدت پسند ہلاک ہوگئے


ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ ٹیری کےعلاقے بربرہ بانڈہ میں پولیس نے شدت پسندوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا تو شدت پسندوں نے نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی مرشد اور کانسٹیبل زاہد شہید جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے، پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کر کارروائی کرتے ہوئے 6 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا جبکہ شدت پسندوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں