دہری شہرت کیس سابق ایم این اے زاہد اقبال کو ایک سال 3 ماہ قید 5 ہزار جرمانہ

سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس میں 30 اگست 2012 کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما زاہد اقبال کو نااہل قرار دیا تھا۔


ویب ڈیسک April 25, 2013
سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس میں 30 اگست 2012 کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما زاہد اقبال کو نااہل قرار دیا تھا۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

KARACHI: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مشتاق احمد نے دہری شہریت کیس میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے زاہد اقبال کو ایک سال 3 ماہ قید اور 5 ہزار جرمانے کا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال مشتاق احمد وڑائچ نے دہری شہریت کیس کی سماعت کی، دوران سماعت مشتاق احمد وڑائچ نے مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے اور این اے 162 کے امیدوار چوہدری زاہد اقبال کو دہری شہریت کیس میں ایک سال 3 ماہ قید اور 5 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی، سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس میں 30 اگست 2012 کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما زاہد اقبال کو نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد وہ دوبارہ 4 دسمبر کو مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہو گئے تھے۔

ڈپٹی الیکشن کمشنر ساہیوال نے زاہد اقبال کے خلاف دہری شہریت اور جھوٹی گواہی کا مقدمہ درج کیا تھا جس کی سماعت کے بعد آج عدالت نے فیصلہ سنا دیا جس کے بعد زاہد اقبال کو عدالت سے گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں