آگرہ کباڑی کی دکان میں دھماکا2 افراد ہلاک 2 زخمی

دھماکا بھارت کے تاریخی شہر آگرہ کے علاقے تال گنج میں کباڑی کی دکان میں ہوا، بھارتی میڈیا۔


ویب ڈیسک April 25, 2013
دھماکا بھارت کے تاریخی شہر آگرہ کے علاقے تال گنج میں کباڑی کی دکان میں ہوا، بھارتی میڈیا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

KARACHI:

بھارت کے تاریخی شہر آگرہ میں کباڑی کی دکان میں دھماکے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا بھارت کے تاریخی شہر آگرہ کے علاقے تال گنج میں کباڑی کی دکان میں ہوا، جو کہ تاج محل سے 1.5 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایس ایس پی آگرہ سبھاش چندرہ کے مطابق جس جگہ دھماکا ہوا ہے وہ آرمی کا اسکریپ یارڈ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں