کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان کی انصاف ہاؤس میں ہنگامہ آرائی اورتوڑ پھوڑ

مشتعل کارکنان نے پارلیمانی بورڈ کو جعلی قرار دیتے ہوئے نیا پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا


ویب ڈیسک June 02, 2018
پارلیمانی بورڈ کےفیصلوں پر کارکنان مشتعل ہوئے،فوٹو:اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کے مشتعل کارکنان نے انصاف ہاؤس میں ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی اور قیادت کے خلاف نعرے بازی کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انصاف ہاؤس میں عام انتخابات کے لیے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے سے متعلق پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جاری تھا کہ اس دوران قیادت کے فیصلوں سے ناراض ہوکر کچھ کارکن مشتعل ہوگئے اور ہنگامہ آرائی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں تصادم، متعدد زخمی

مشتعل کارکنان نے دروازے اور کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے اور دیواروں پر اسپرے سے نامنظور کے نعرے تحریر کردیے، کارکنان نے عارف علی، فردوس نقوی اور دیگر پارٹی قیادت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پارلیمانی بورڈ کو جعلی قرار دیا اور ان نیا پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔

کارکنان کی ہنگامہ آرائی کے دوران پارٹی قیادت ایک طرح سے کمرے میں محصور ہوکر رہ گئی ، مشتعل کارکنان کو ہنگامہ آرائی سے روکنے کے لیے کوئی رہنما یا مقامی عہدیدار بیچ میں نہیں آئے اور کارکنانہ آزادنہ طور پر ڈنڈے اٹھائے گھومتے رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں