صدر کے خلاف پروپیگنڈا جاری رہنا ہے تو انہیں بھی سیاست کی اجازت دی جائےلطیف کھوسہ

پیپلزپارٹی کو انتخابات میں بھر پور انداز میں شرکت کےلیے موافق حالات نہیں دیئے جارہے، لطیف کھوسہ


ویب ڈیسک April 25, 2013
انتخابات میں پیپلز پارٹی کا نعرہ ’’دہشت گردی سے محفوظ عوام‘‘ ہے، لطیف کھوسہ فوٹو : فائل

PESHAWAR: پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ صدر مملکت کے خلاف پروپیگنڈا جاری رہنا ہے تو انہیں بھی سیاست کی اجازت دی جائے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کا نعرہ ''دہشت گردی سے محفوظ عوام'' ہے کیونکہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں دہشت گردی کے خلاف واضح موقف اپنایا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی سے شروع ہوچکی ہے۔ الیکشن پلان سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے سامنے نہیں لارہے کیوں کہ نہ صرف ہمیں بلکہ ہمارے انتخابی اتحادیوں کو بھی سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو انتخابات میں بھر پور انداز میں شرکت کےلیے موافق حالات نہیں دیئے جارہے۔ الیکشن کمیشن صدرمملکت کےخلاف منفی پروپیگنڈے کانوٹس لے۔ مخالف پروپیگنڈہ اگرجاری رہناہے توصدرکوبھی سیاست کی اجازت دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |