عامر اور سلمان کے بعد اب اکشے کمار کی فلم بھی چین میں ریلیز ہوگی

فلم’ ٹوائلٹ: ایک پریم کھتا‘ چین میں 8 جون کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی


ویب ڈیسک June 02, 2018
فلم ’ٹوائلٹ:ایک پریم کھتا‘ چین میں 8 جون کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فائل:فوٹو

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی سماجی مسائل پر مبنی فلم 'ٹوائلٹ:اک پریم کتھا' کو چین میں بھی ریلیز کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ ایکشن ہیرو اکشے کمار کی فلم 'ٹوائلٹ:اک پریم کتھا' بھارت میں بیت الخلاؤں کی قلت کے موضوع پر بنائی گئی ہے جب کہ فلم کو معاشی مسائل کو اجاگر کرنے پر دنیا بھر سے خوب پزیرائی ملی اور منفرد کہانی کی بدولت فلم نے 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا اور اب فلم کی کہانی کو مدنظر رکھتے ہوئے چین میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



فلمی تجزیہ کار ترن ادرش نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ فلم ' 'ٹوائلٹ:اک پریم کتھا' 8 جون 2018 میں چین بھر میں ریلیز کی جائے گی جب کہ چین کے مقامی لوگوں کے لئے فلم کا ٹائٹل تبدیل کرکے 'ٹوئلٹ ہیرو' رکھا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اکشے کمار 100 کروڑ کلب کے بادشاہ

واضح رہے'ٹوائلٹ؛ ایک پریم کھتا' کی کہانی ہندوستان میں ٹوائلٹس کی کمی پر مبنی ہے جس میں اکشے کمار کے ساتھ بھومی پڈنیکر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ فلم 11 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں