لاہور کی ضلعی انتظامیہ کا ریستوران رات 11بجے بند کرنے کا حکم

ٹاؤن انتظامیہ بجلی کی بچت کے لئے ہوٹلوں کو رات 11 بجے تک بند کرادیں، ڈی سی او لاہور


ویب ڈیسک April 25, 2013
بجلی بحران کے باعث نگراں حکومت پنجاب نے کھانے پینے کے ہوٹلوں اور دکانوں کو رات 11 بجے تک بند کرنے کی منظوری دی تھی۔ فوٹو: فائل

ضلعی انتظامیہ نے بجلی بچاؤ مہم کے تحت شہر بھر میں واقع کھانے کے ہوٹلوں کو رات 11 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق ڈی سی او لاہور نے شہر کے تمام ٹاؤنز کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دیں ہیں کہ ان کے حدود میں واقع تمام کھانے پینے کے ہوٹلوں کو رات 11 بجے تک بند کرادیا جائے تاکہ بجلی کی بچت ہوسکے اور گھریلو صارفین کو رات کے اوقات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

واضح رہے کہ بجلی کے بحران کے باعث نگراں حکومت پنجاب نے صوبے میں ہفتے میں دو چھٹیاں اور کھانے پینے کے ہوٹلوں اور دکانوں کو رات 11 بجے تک بند کرنے کی منظوری دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں