قطر نے روسی میزائل خریدے تو فوجی کارروائی کرسکتے ہیں سعودی عرب

سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے دوحا اور ماسکو کے درمیان جدید دفاعی نظام کی خریداری پر شدید تحفظات کا اظہار کیا


ویب ڈیسک June 02, 2018
شاہ سلمان نے دوحا اور ماسکو کے درمیان جدید دفاعی نظام کی خریداری پر شدید تحفظات کا اظہار کیا فوٹو:فائل

WASHINGTON: سعودی عرب نے قطر کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اس نےروس سے جدید دفاعی نظام خریدا تو اس کے خلاف فوجی کارروائی کی جائے گی۔

فرانسیسی اخبار کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے فرانسیسی صدر ماکرون کوارسال کیے گئے خط میں دوحا اور ماسکو کے درمیان جدید دفاعی نظام کی خریداری پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی گہری تشویش سے آگاہ کیا۔

شاہ سلمان نے فرانسیسی صدر سے قطر اور روس کے درمیان اینٹی میزائل سسٹم کی ممکنہ خریداری کو منسوخ کرنے کے لیے کردار ادا کرنے اور قطر کو اس سسٹم کی خریداری سے باز رہنے پر قائل کرنے کا کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قطر نے سعودی عرب سمیت 4 عرب ممالک کی مصنوعات پر پابندی لگادی

سعودی فرماں روا نے خط میں لکھا کہ وہ اس خریداری کو ختم کرنے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کرنے کو تیار ہیں جس میں فوجی کارروائی سمیت تمام ممکنہ آپشنز استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ قطر اور روس نے گزشتہ سال فوجی اور ٹیکنالوجی میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے تھے جب کہ ماسکو میں متعین قطر کے سفیر نے جنوری میں کہا تھا کہ ان کا ملک روس سے جدید طیارہ شکن میزائل سسٹم ایس 400 کی خریداری پر بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں