تارکین وطن کو ووٹ دینے کا آرڈیننس منظوری کیلئے صدر کو بھجوایا جائے سپریم کورٹ

وزارت قانون سمندر پار پاکستانیوں کوووٹ کی سہولت دیناچاہتی ہے لیکن فوری طور پر یہ سہولت دینا ممکن نہیں،ڈپٹی اٹارنی جنرل

نگران حکومت سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے میں سنجیدہ نہیں لگتی، سپریم کورٹ ڈیزائن: اویس خان

سپریم کورٹ نے وزارت قانون کو حکم دیا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا آرڈینینس منظوری کے لئے صدر کو بھجوایا جائے۔


چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں بنچ نے سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ اٹارنی جنرل معاملے میں دلچسپی لے کر جلدازجلد آرڈیننس کی منظوری یقینی بنائیں، نگران حکومت سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے میں سنجیدہ نہیں لگتی، عدالت نے کہا ہے کہ وزارت قانون تارکین وطن کو ووٹ دینے کا آرڈیننس منظوری کے لئے صدرکو بھجوائے۔

دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے وزارت قانون کا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت سمندر پار پاکستانیوں کوووٹ کی سہولت دینا چاہتی ہے لیکن فوری طور پر یہ سہولت دینا ممکن نہیں، کیس سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

Recommended Stories

Load Next Story