پنجاب حکومت کے انرجی سیونگ پلان کو تاجروں کا تسلیم کرنے سے انکار

سائن بورڈروشن کرنےپرمکمل پابندی ہوگی،اسٹریٹ لائٹس سمیت تمام بازاروں میں 50 فیصد لائٹس بند کر دی جائیں گی، پنجاب حکومت


ویب ڈیسک April 25, 2013
بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث ویسے ہی ہم اپنا 90 فیصد کاروبار جنریٹر پر چلا کر گزارہ کر رہے ہیں اور اب ہمیں اس سے بھی روکا جا رہا ہے،ہوٹل مالکان فوٹو:فائل

پنجاب حکومت نے انرجی سیونگ پلان جاری کر دیا ہے جب کہ تاجروں نے اسے تسلیم کرنے سے انکارکردیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ پلان کے مطابق سائن بورڈ روشن کرنے پر مکمل پابندی ہوگی، اسٹریٹ لائٹس سمیت تمام مارکیٹوں اور بازاروں میں 50 فیصد لائٹس بند کر دی جائیں گی، پٹرول اور سی این جی اسٹیشنز پر تمام آرائشی لائٹیں بند ہوں گی، ہوٹل اور ریستوران میں دوپہر 12 بجے تک اے سی چلانے پر پابندی ہوگی ، پلان کے مطابق تمام دکانیں، ہوٹل، ریسٹورنٹ، فوڈ پوائنٹ اور دیگر نجی کاروبار رات 11 بجے تک بند کردئیے جائیں گے جبکہ شادی ہال اور اوردیگر نجی تقریبات کو بھی رات 10 بجے ختم کرنے کے قانون پر عملدرآمد کرنا لازمی ہوگا۔

اس موقع پرہوٹل اور ریستوران مالکان کے ہونے والی ہنگامی اجلاس میں رات 11 بجے ہوٹل بند کرنے کے قانون کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث ویسے ہی ہم اپنا 90 فیصد کاروبار جنریٹر پر چلا کر گزارہ کر رہے ہیں اور اب ہمیں اس سے بھی روکا جا رہا ہے،حکومت پنجاب کے اس طرح کے حکم سےلوگوں کے روزگار متاثر ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں