انتخابات ہر صورت میں شفاف غیر جانبدار اور وقت پر ہوں گے نگراں وزیراعظم

نگراں حکومت آزادانہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی بھر پور معاونت کر رہی ہے، نگراں وزیراعظم

پاکستان توانائی کے بدترین بحران سے دوچار ہے جس سے نمٹنے کے لئے امریکی تعاون درکار ہے،نگراں وزیراعظم ۔فوٹو: فائل

نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو نے کہا ہے کہ انتخابات ہر صورت میں شفاف، غیر جانبدار اور وقت پر ہی ہوں گے۔


وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں نگراں وزیراعظم میرہزارکھوسو سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات اور آئندہ انتخابات کے شفاف اور غیر جانبدار بنانے کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نگراں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت آزادانہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی بھر پور معاونت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان توانائی کے بدترین بحران سے دوچار ہے جس سے نمٹنے کے لئے امریکی تعاون درکار ہے۔

امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ صاف ، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے ذریعے ہی عوام کی صحیح منتخب قیادت سامنے آسکتی ہے اور اس سلسلے میں نگراں وزیراعظم اور ان کی کابینہ کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔
Load Next Story