کراچی میں 24 گھنٹے بجلی اور پنجاب میں اندھیروں کا راج کیوں شہباز شریف

11 مئی کو تیر اور بلے دونوں کو ایک ساتھ ہی دفن کرنا ہے، شہباز شریف


ویب ڈیسک April 25, 2013

ISLAMABAD: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں اندھیروں کا راج ہے لیکن کراچی میں 24 گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے ۔

جھنگ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صدر آصف زرداری نے پاکستان کو تباہ وبرباد کردیا، ہم نے آصف زرداری کی مخالفت کے باوجود ڈینگی کو شکست دی، سیلابوں میں عوام کی مدد کی ، طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے ،اربوں روپے کی سبسڈی دے کر 20 ہزار ٹریکٹر غریب کسانوں میں بانٹے، سڑکیں اور پل بنائے، آصف زرداری نے ملک کو کیا دیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے پیپلز پارٹی نے کہا کہ میٹرو بس میں 70 ارب روپے خرچ ہوئے اور عمران خان بھی یہی کہتے ہیں، لیکن ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اس بات کی تصدیق کی کہ منصوبے پر 30 ارب روپے کی لاگت آئی اوراس میں ایک پیسے کی بھی کرپشن نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا اگر زر بابا اوران کے حواری ان کی ذات پر ایک دھیلےکی کرپشن بھی ثابت کردیں تو عوام کا ہاتھ اوران کا گریبان ہوگا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے اندھیرے قائم کیے اور ان کے لوڈشیڈنگ ختم کرنے سے متعلق بیانات کے اشتہارات چلائے جارہے ہیں جن کی ولدیت کا ہی پتہ نہیں کہ اس کو نشر کروانے والا کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بجلی کے اندھیرے کم نہ کئے تو ان کا نام شہباز شریف نہیں۔ آج تیز اور بلا مل گئے ہیں، زرداری صاحب جان گئے ہیں کہ وہ دوبارہ اقتدار میں نہیں آسکتے اس لئے عمران خان کے کندھے پر سوار ہوکر دوبارہ حکومت میں آنا چاہتے ہیں لیکن عوام سن لیں پاکستان کوآگے لے جاناہے تو نوازشریف کاووٹ نہیں کٹنےدینا ، 11 مئی کو تیر اور بلے دونوں کو ایک ساتھ ہی دفن کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں