اسلام آباد ایئرپورٹ پر نایاب نسل کے کچھووں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ملزم سعید نایاب کچھوے تھائی لینڈ اسمگل کرنا چاہتا تھا تاہم اسے بروقت گرفتار کرلیا گیا، کسٹم حکام


ویب ڈیسک April 25, 2013
ملزم سعید نایاب کچھوے تھائی لینڈ اسمگل کرنا چاہتا تھا تاہم اسے بروقت گرفتار کرلیا گیا، کسٹم حکام فوٹو: ایکسپریس نیوز

کسٹم حکام نے نایاب نسل کے 350 کچھوے تھائی لینڈ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

بینظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے نایاب نسل کے 350 کچھوے بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم سعید کو گرفتار کرلیا۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ نایاب نسل کے یہ کچھوے تھائی لینڈ اسمگل کیے جارہے تھے مگر انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی یہ کوشش ناکام بنادی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں