لندن پاکستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کرنے کاالزام3 مسلمانوں کو قید کی سزا

رچرڈ ڈارٹ اورجہانگیر عالم نےاعتراف کیاکہ انہوں نے پاکستان جا کردہشتگردی کےٹریننگ کیمپس میں شمولیت اختیارکرنےکی کوشش کی

رچرڈ ڈارٹ اور عمران محمود نے ایک دوسرے کی مدد سے بم بنانے کا طریقہ سیکھااور برطانیہ کے ایک شہر میں بم دھماکے کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی تھی، استغاثہ فوٹو: فائل

برطانوی عدالت نے 3 مسلمانوں کو پاکستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کرنے کے الزام میں قید کی سزا سنا دی۔


عدالت نے 30 سالہ رچرڈ ڈارٹ جو بی بی سی میں سیکیورٹی گارڈ کی نوکری کرتا تھا اور جس نے حال ہی میں اسلام قبول کیا تھا کو 6 سال، 22 سالہ عمران محمود کو 9 سال 9 ماہ جبکہ 26 سالہ جہانگیر عالم کو ساڑھے 4 سال قید کی سزا سنائی ہے۔استغاثہ کی جانب سے دیئے گئے دلائل میں کہا گیا کہ رچرڈ ڈارٹ اور عمران محمود نے ایک دوسرے کی مدد سے بم بنانے کا طریقہ سیکھا اور برطانیہ کے ایک شہر میں بم دھماکے کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی تھی۔

دوران سماعت رچرڈ ڈارٹ اور جہانگیر عالم نے اعتراف کیا کہ انہوں نے پاکستان جا کر دہشت گردی کے ٹریننگ کیمپس میں شمولیت اختیار کرنے کی کوشش کی مگر وہ اس میں ناکام رہے جبکہ عمران محمود پاکستان میں دہشت گردی اور دیسی ساختہ بم بنانے کی تربیت حاصل کر چکا ہے۔ تینوں ملزمان کو گزشتہ سال جولائی میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story