کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں دھماکا 3 کان کن جاں بحق

کان میں پھنسنے والے دیگر 7 مزدوروں کو بے ہوشی کی حالت میں باہر نکال لیا گیا ہے، چیف انسپکٹر کول مائن


ویب ڈیسک June 03, 2018
کان میں پھنسنے والے دیگر 7 مزدوروں کو بے ہوشی کی حالت میں باہر نکال لیا گیا ہے، چیف انسپکٹر کول مائن فوٹو : فائل

سنجدی کے علاقے میں کوئلے کی کان گیس بھرجانے کے باعث دھماکے سے بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 3 کان کن جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سنجدی کے علاقے میں کوئلے کی کان گیس بھرجانے کے باعث دھماکے سے بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 3 کان کن جاں بحق ہوگئے جب کہ 7 زخمی ہوگئے ہیں، چیف انسپکٹر کول مائن نے واقعے میں 3 کان کنوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کان بیٹھنے کے باعث کان میں دبنے والے دیگر 7 مزدوروں کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا اور انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کوئٹہ میں کوئلے کی 3 کانیں بیٹھنے سے 23 مزدور جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بلوچستان میں کوئلےکی دو کانوں میں میتھین گیس بھرنے سے دھماکے کے باعث 23 کان کن جاں بحق ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔