سوئیڈن میں کینیڈین گلوکارجسٹن بائیبر کی ’’ٹووربس‘‘ سے منشیات برآمد

بس میں منشیات کی موجودگی کی اطلاع ہوٹل کی سیکیورٹی پر مامورایک آفیسر نے دی تھی۔ اسٹاک ہوم پولیس

بس کی تلاشی اس وقت لی گئی جب 19سالہ کینیڈین گلوکار ہوٹل گولبن ارینا میں پرفارم کر رہے تھے. پولیس حکام فوٹو : فائل

سوئیڈش پولیس نے کینیڈین گلوکارجسٹن بائیبر کی بس سے منشیات برآمد کی ہے ۔


اسٹاک ہوم کی پولیس کے ترجمان کے مطابق جسٹن بائیبر کی ٹووربس کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد ہوئی ہے، پولیس کا کہنا تھا بدھ کی رات بس کی اس وقت تلاشی لی گئی جب 19سالہ کینیڈین گلوکارشہر کے معروف ہوٹل گولبن ارینا میں پرفارم کر رہے تھے، ترجمان نے مزید بتایا کہ بس میں منشیات کی موجودگی کی اطلاع ہوٹل کی سیکیورٹی پر مامورایک آفیسر نے دی تھی۔
Load Next Story