اسرائیل نے لبنان سے اپنی فضائی حدود میں داخل ہونیوالے ڈرون طیارے کو مارگرایا

ڈرون طیارہ جس وقت اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہوا اس وقت اسرائیلی وزیراعظم کا ہیلی کاپٹر بھی فضا میں تھا


ویب ڈیسک April 25, 2013
اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر اور بحری جہاز لبنان کے مار گرائے جانے والے ڈرون طیارے کا ملبہ تلاش کر رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD: اسرائیلی فضائیہ نے لبنان سے اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے، طیارہ جس وقت اسرائیلی حدود میں داخل ہوا اس وقت وزیراعظم نتن یاہو کا پیلی کاپٹربھی فضا میں تھا۔

اسرائیلی حکام کے مطابق ڈرون طیارہ لبنان سے جیسے ہی ملک کی فضائی حدود میں داخل ہوا فضائیہ فوری طورپر حرکت میں آگئی اور ایف 16 طیارے نے اسے میزائل داغ کر تباہ کر دیا۔ ڈرون طیارہ جس وقت اسرائیل کی فضائی حدود میں داخل ہوا اس وقت اسرائیلی وزیراعظم کا ہیلی کاپٹر بھی فضا میں تھا تاہم ڈرون کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر کو فوری طور پر اتار لیاگیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کا کہنا تھا کہ ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا واقعہ انتہائی سنگین ہے اور ان کا ملک وہ تمام تر اقدامات اٹھائے گا جو ملکی سلامتی کے لئے ضروری ہوں گے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران لبنان کا یہ دوسرا ڈرون طیارہ گرایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں