سعودی عرب میں ریاست کے خلاف سازش کے الزام میں 17 افراد گرفتار

زیر حراست ملزمان پر ملک دشمن تنظیموں کے لیے کام کرنے کا الزام


ویب ڈیسک June 03, 2018
5 مردوں اور تین خواتین کو پوچھ گچھ کے بعد عارضی طور رہا کردیا گیا، پبلک پراسیکیوٹر آفس فوٹو : فائل

سعودی عرب میں ملک کے خلاف سازش کرنے کے الزام میں 7 خواتین سمیت 17 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ریاست کے خلاف سازش کرنے اور دشمن ممالک سے روابط رکھنے کے الزام میں 7 خواتین سمیت 17 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملزمان میں سے 3 خواتین سمیت 8 افراد کو پوچھ گچھ کے بعد عارضی طور پر رہا کردیا گیا ہے۔

پبلک پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز ریاست کے خلاف سازش کرنے اور دشمن ممالک سے ساز باز کرنے کے الزام میں 17 افراد حراست میں لیا گیا تھا۔ ان افراد کو ملک کے مختلف حصوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ 5 مردوں اور تین خواتین کو پوچھ گچھ کے بعد تحقیقات مکمل ہونے تک عارضی طور چھوڑ دیا گیا ہے جب کہ جرائم کا اعتراف کرنے والے دیگر 5 مرد اور 4 خواتین تاحال زیر حراست ہیں۔

پبلک پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت کے خلاف سازش کرنے کا اعتراف کرنے والے 5 مرد اور 4 خواتین کے خلاف شواہد بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔ زیر حراست ملزمان پر الزام ہے کہ وہ ملک دشمن تنظیموں کے لیے کام کرتے تھے اور مملکت کی خفیہ معلومات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے حساس اداروں میں اپنے وفادار افراد کو بھرتی کروایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں