سیاسی جماعتوں اور ان کے کارکنان پر پرُ تشدد حملوں کو روکا جائے ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں پاکستان کو صحافیوں کے لئے دنیا کا سب سے خطرناک ملک قرار دیا گیا ہے

پچھلے5 برسوں میں پاکستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے قانون سازی میں بہتری آئی ہے تاہم انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھی مسلسل جاری ہیں،ایمنسٹی انٹرنیشنل فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نگراں حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں اور ان کے کارکنان پر پرُتشدد حملوں کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات کرے۔


انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے انتخابی امیدواروں پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کے ایجنڈے کو اپنی انتخابی مہم کا حصہ بنائیں۔ ادارے کی رپورٹ میں پاکستان میں سیاسی جماعتوں اور کارکنوں پر حملوں کی بھی مذمت کی گئی ہے، ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ پچھلے5 برسوں میں پاکستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے قانون سازی میں بہتری آئی ہے تاہم انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھی مسلسل جاری ہیں۔

رپورٹ میں پاکستان کو صحافیوں کے لئے دنیا کا سب سے خطرناک ملک قرار دیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 برسوں کے دوران 48 صحافی مختلف واقعات میں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، رپورٹ میں طالبہ ملالہ یوسف زئی اور انسداد پولیو مہم کے کارکنان پر حملوں کی بھی مذمت کی گئی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story