تندور کے محنت کش نے بی اے میں ٹاپ کرلیا

محسن علی مستقبل میں آگے پڑھنے کی خواہش رکھتا ہےاور انگلش میں...

ٹاپ کرنے والے محمد محسن کی ایک تصویر۔ فوٹو: ایکسپریس

NEW DEHLI:
محمد محسن علی کیلئے وہ دن سب سے بڑا تھا جب اس نے پنجاب کے پچھلے سارے ریکارڈز توڑتے ھوئے، بی اے کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

حافظ آباد کا یہ لڑکا لاھور کے ایک تندور مں کام کرتا ہے اوراپنے گیارہ بہن بھائیوں میں سب سے بڑا ہے۔ علی کے والد ایک محنت کش ہیں۔ علی کا کہنا ہے کہ وہ صرف چار گھنٹے سوتا ہے، اوراسکا باقی دن کام میں گزرتا ہے۔ کام سے بچنے والے ٹائم میں وہ پڑھائی میں مشغول رہتاہے۔ علی نے بی اے کے امتحان میں 688 مارکس حاصل کئے ہیں۔ اسکے والدین یہ بات جان کر خوشی سے پھولے نھیں سما رہے ھیں کھ، انکے بیٹے نے بی اے کے امتحان میں ٹاپ کیا ہے۔ علی کے دوست اور اسکے ساتھ کام کرنے والوں کا کہنا ہے "علی بہت محنت کرتا ہے"۔


علی مستقبل میں آگے پڑھنے کی خواہش رکھتا ہےاور انگلش میں ماسٹرز کرنا چاہتا ہے۔ علی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ حکومت نے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے بہتر مواقع فراہم نہیں کرتی، اور نہ ہی ان کی مالی مدد کی جاتی ہے۔

پنجاب یونیورسٹی نے بی اے اور بی ایس سی کے سالانہ امتحانات کا رزلٹ کا ہفتہ کو اعلان کیا۔امتحان میں 143750 طالبعلموں نے حصہ لیا جن میں سے 57284 طالبعلموں نے کامیابی حاصل کی۔

Recommended Stories

Load Next Story