ایم کیو ایم کا کل سندھ بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان
سندھ بھر کے تاجر، ٹرانسپورٹرز اور عوام کل کاروبار زندگی معطل کرکے ایم کیو ایم سے اظہار یکجہتی کریں، اعلامیہ
متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں ایک مرتبہ پھر سے انتخابی دفتر کو دھماکے سے نشانہ بنائے جانے اور کارکنوں کےمسلسل قتل کے خلاف کل سندھ بھر میں یوم سوگ منانے کااعلان کیا ہے۔
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے اپنے اعلامیے میں سندھ بھر کے تاجر، ٹرانسپورٹرز اور عوام سے اپیل کی ہے کہ کل وہ کاروبار زندگی معطل کرکے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں کے خلاف ایم کیو ایم سے اظہار یکجہتی کرکے اپنا اتحاد ثابت کریں۔ اعلامیے میں عوام سے یہ بھی اپیل کی گئی ہے کل پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں قرآن خوانی کی جائے۔
دوسری جانب ایم کیو ایم کی جانب سے سوگ کے اعلان پر پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے کل سندھ بھر میں اسکولز بند رکھنے جبکہ تاجر تنظیموں نے بھی کل کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ آج شام نارتھ ناظم آباد کے علاقے نصرت بھٹو کالونی میں ایم کیو ایم کے انتخابی دفتر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔