میراتھون دھماکوں کے ملزمان نے نیو یارک میں حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی

دونوں بھائیوں نے میراتھون میں دھماکوں کے بعدنیو یارک میں ٹائمز اسکوائر میں حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، میئرنیو یارک


Reuters April 25, 2013
دونوں بھائیوں نے میراتھون میں دھماکوں کے بعد نیو یارک میں ٹائمز اسکوائر میں حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ فوٹو:رائٹرز/ فائل

نیو یارک کے میئر مائیکل بلومبرگ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی شہر بوسٹن میں میراتھون دھماکوں میں ملوث دونوں ملزمان نیو یارک میں دھماکے کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔


مائیکل بلومبرگ نے کہا کہ دونوں چیچن بھائیوں میں سے آپریشن کے دوران بچ جانے والے ملزم جوہر سارنیو نے اسپتال میں ایف بی آئی کی تحقیقاتی ٹيم کو بتایا ہے کہ ان دونوں نے میراتھون میں دھماکوں کے بعد نیو یارک میں ٹائمز اسکوائر میں حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جس کے لئے انہوں نے مزید بم بنا کر رکھے ہوئے تھے۔


واضح رہے کہ بوسٹن میراتھون دھماکوں میں 3 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ دھماکوں کے بعد پولیس کی جانب سے کئے گئے آپریشن میں تیمرلین سارنیو کو زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیا تھا لیکن وہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا جبکہ دوسرا بھائی جوہر سارنیو اس وقت بھی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں