تیونس میں کشتی الٹنے سے 35 مہاجرین جاں بحق 68 کو بچا لیا گیا

سمندر میں الٹنے والی کشتی میں 180 مہاجرین سوار تھے، آئیوری کوسٹ، مالی، مراکش اور کیمرون ممالک کے شہری شامل ہیں۔


خبر ایجنسی June 04, 2018
کشتی تیونس کے صفاقس صوبے کے ساحل کے قریب ڈوبی، 35 تارکین وطن کی لاشوں کو سمندر سے نکال لیا گیا، تیونسی وزارت دفاع۔ فوٹو: سوشل میڈیا

تیونس کے جنوبی ساحل کے قریب سمندر میں غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 35 مہاجرین جاں بحق ہو گئے جبکہ 68 کو بچا لیا گیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق کشتی میں 180 مہاجرین سوار تھے، ریسکیو اہلکاروں نے 35 تارکین وطن کی لاشوں کو سمندر سے نکال لیا ہے، بچنے والوں میں تیونس اور دیگر 7 ممالک کے شہری شامل ہیں جن میں آئیوری کوسٹ، مالی، مراکش، کیمرون شامل ہیں۔

تیونس کی وزارت دفاع کے مطابق جنوبی ساحل کے قریب سمندر میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 35 افراد ہلاک ہوئے ہیں، کشتی تیونس کے صفاقس صوبے کے ساحل کے قریب ڈوبی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں