پی پی کھاؤ اور کھلاؤ کی سیاست کر رہی ہے شفقت شیرازی

لینڈ مافیا سے ضلع ٹھٹھہ کی زمینیں بچانے کیلیے میدان میں آئے ہیں،کارنر میٹنگز سے خطاب

شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ ذوالفقار آباد سندھ دشمن منصوبہ ہے جسے ہم کسی بھی صورت بننے نہیں دیں گے چاہے شیرازیوں کو اس کے لیے اپنی جان کا نذرانہ ہی کیوں نہ دینا پڑ جائے۔

ISLAMABAD:
شیرازی گروپ کے رہنما شفقت حسین شیرازی ،سید ایاز علی شاہ شیرازی اور سید شاہ حسین شیرازی نے گاؤں اسحاق خاصخیلی،لاھو خاصخیلی،سکنو خاصخیلی،رضوان پکھالی،ہاندھی خاصخیلی سمیت مختلف گاؤں میں انتخابی مہم کے حوالے سے دوروں کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی والوں نے مفاہمت کے نام پر سندھ کا سودا کیا۔

ذوالفقار آباد سندھ دشمن منصوبہ ہے جسے ہم کسی بھی صورت بننے نہیں دیں گے چاہے شیرازیوں کو اس کے لیے اپنی جان کا نذرانہ ہی کیوں نہ دینا پڑ جائے۔ پیپلز پارٹی والوں نے جاتے جاتے بھی سندھ کے جزائر فروخت کر دیے۔




پیپلزپارٹی خود کھاؤ اور کھلاؤ والی سیاست کر رہی ہے۔پیپلز پارٹی اب شہیدوں کی پارٹی نہیں رہی ہے اب یہ علی بابا چالیس چوروں کا گروہ بن چکی ہے۔مخالفین چاہے کتنے ہی اتحاد بنائیں اور شیرازیوں کی مخالفت کریں لیکن فتح ہماری ہوگی۔

پورے ضلع کا عوام ہمارے ساتھ ہے، سندھ دھرتی اور ضلع ٹھٹھہ کی زمینیں لینڈ مافیا سے بچانے کیلیے میدان میں اترے ہیں۔انھوں نے کہا کہ عوام کی طاقت سے 11مئی کو غداروں کو شکست دے کر ضلع سے بھگا دیں گے۔
Load Next Story