وقار یونس اور محمد اکرم کینیڈین ٹوئنٹی 20 لیگ سے جڑ گئے

پلیئرزکی آج ڈرافٹنگ ، آفریدی، کرس گیل اور اسمتھ بھی حصہ بنائے جائیں گے


Sports Desk June 04, 2018
پلیئرزکی آج ڈرافٹنگ ، آفریدی، کرس گیل اور اسمتھ بھی حصہ بنائے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

GILGIT: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس اور سابق پیسر محمد اکرم گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا لیگ سے جڑ گئے۔

سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کینیڈین لیگ میں ونی پیگ ایگلز کی کوچنگ کریں گے جبکہ سابق فاسٹ بولر محمد اکرم ایڈمنٹن رائلز سے وابستہ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر ٹام موڈی مونٹریال ٹائیگرز کی کوچنگ ذمے داری سنبھالیں گے۔

سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ وہ اس نئے تجربے کا انتظارکررہے ہیں، میں نے نوے کی دہائی میں کینیڈا میں کرکٹ کھیلی جس کی بڑی یادیں ہیں، یہاں کرکٹ کا بڑا جوش و خروش ہے۔

وقار یونس نے کہا کہ گلو بل ٹی ٹوئنٹی میں بڑے اچھے کھلاڑی دستیاب ہوں گے، 28 جون سے 16 جولائی تک شیڈول لیگ کیلیے کھلاڑیوں کی ڈارفٹنگ پیر کو متوقع ہے، ایونٹ میں 6فرنچائز ٹیمیں ایکشن میں ہونگی۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ لیگ میں بال ٹیمپرنگ کیس پر ایک سال پابندی کی سزا پانیو الے اسٹیون اسمتھ کا نام بھی شامل ہے، ان کے علاوہ کرس لین، ڈیوڈ ملر،کرس گیل، آندرے رسل، سنیل نارائنِ، ڈیوائن براوو سمیت متعدد اسٹار پلیئرز ڈرافٹ میں سلیکشن کیلیے دستیاب ہونگے، کھلاڑیوں کو 3ہزار سے لیکر ایک لاکھ ڈالر تک کا معاوضہ ادا کیا جائے گا، اسٹیڈیم میں 7ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے، پچ سمیت دیگر انتظامات عارضی طور پر کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے، صرف لیگز میں شرکت کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں