سانگھڑ آئل فیلڈ کی وین الٹ گئی 9ملازمین زخمی

حادثہ گاؤں سلطان کوٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،5کی حالت نازک


Nama Nigar April 26, 2013
نواب شاہ روڈ نواحی گاؤں سلطان کوٹ کے قریب سنجھورو آئل فیلڈ کے ملازمین کو لاتے ہوئے وین تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ فوٹو: فائل

سانگھڑ کے قریب سنجھورو آئل فیلڈ کے ملازمین کو لانے والی وین الٹنے سے9افراد زخمی ہو گئے جنھیں سول اسپتال داخل کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق نواب شاہ روڈ نواحی گاؤں سلطان کوٹ کے قریب سنجھورو آئل فیلڈ کے ملازمین کو لاتے ہوئے وین تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں عبدالجبار آرائیں،عمار آرائیں،آصف اعوان،سلیم،حاجی کالو بلوچ،امام بخش، محمد اسحاق،اصغر علی زخمی ہوگئے جنھیں سول اسپتال سانگھڑ میں داخل کیا گیا۔



زخمیوں میں5کی حالت نازک ہونے کیوجہ سے انھیں نواب شاہ اسپتال روانہ کر دیا گیا۔آخری اطلاعات کے مطابق سانگھڑ تھانہ میں کوئی کیس داخل نہیں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں