وزارت غذائی تحفظ‘زرعی معلوماتی پورٹل قائم نہ ہوسکا

سٹرس ڈیولپمنٹ بورڈکاقیام،غذائی تحفظ وپیداوارکیلیے خصوصی پروگرام بھی شروع نہ کیاجاسکا


Khususi Reporter June 04, 2018
سٹرس ڈیولپمنٹ بورڈکاقیام،غذائی تحفظ وپیداوارکیلیے خصوصی پروگرام بھی شروع نہ کیاجاسکا۔ فوٹو؛ سوشل میڈیا

وفاقی حکومت کی جانب سے وزارت غذائی تحفظ میں ایگریکلچر انفارمیشن پورٹل قائم نہیں کیا جا سکا۔

وفاقی وزارت غذائی تحفظ و ریسرچ کے لیے رواں مالی سال 2017-18کے لیے وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت 1ارب 61 کروڑ 59 لاکھ روپے رکھے گئے تھے جس میں سے وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے اب تک 1ارب 5کروڑ 42لاکھ روپے جا ری کیے جا سکے ہیں، تاہم وفاقی وزارت غذائی تحفظ و ریسرچ کے ترقیاتی پروگراموں کے تحت رواں مالی سال کے دوران متعددایسے منصوبے بھی شروع نہیں کیے جا سکے جن کے لیے پی ایس ڈی پی کے تحت فنڈز مختص کیے گئے تھے۔

اسی طرح رواں مالی سال کے دوران وزارت غذائی تحفظ کی جانب سے زراعت سے متعلقہ معلومات کے لیے ایگری کلچر انفارمیشن پورٹل منصوبے پر بھی کوئی کام نہیں کیا جا سکا۔

اسی طرح سٹرس ڈیولپمنٹ بورڈ کا قیام بھی عمل میں نہیں لایا جا سکا جبکہ فوڈ سیکیورٹی و پروڈکٹیوٹی کے لیے خصوصی پروگرام بھی شروع نہیں کیا جا سکا۔ اسی طرح وزارت غذائی تحفظ کے چند اور منصوبوں پر بھی کوئی کام شروع نہیں کیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں