اسلام آباد سے مسقط منشیات لے جانے والے ماں اور بیٹا گرفتار

مسافر خاتون نے ہیروئن کپڑوں کی پیکنگ میں چھپا رکھی تھی، اے ایس ایف


ویب ڈیسک June 04, 2018
ملزمہ شبنم ریاض اور اسکے بیٹے اربکان نجی ائرلائن کی پرواز سے مسقط جا رہے تھے، اے ایس ایف فوٹو: فائل

ایئر پورٹ پر تعینات حکام نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ماں اور بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے مسقط جانے والی خاتون شبنم ریاض اور اس کے بیٹے اربکان کے سامان سے سوا کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ مسافر خاتون نے ہیروئن کپڑوں کی پیکنگ میں چھپا رکھی تھی، خاتون کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔