لاہور چڑیا گھر میں نایاب نسل کا امریکی اونٹ دم توڑ گیا

گنیکو شدید گرمی برداشت نہیں کرسکا اور ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے ہلاک ہوگیا، چڑیا گھر حکام

امریکن اونٹ گنیکو ڈیڑھ ماہ قبل لاہور چڑیا گھر لایا گیا تھا۔ فوٹو: ایکسپریس

SANAA,:
چڑیا گھر میں ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے نایاب نسل کا امریکن اونٹ گنیکو ہلاک ہوگیا ہے۔


لاہورچڑیا گھرانتطامیہ کے مطابق نر گنیکو آج صبح دم توڑ گیا، اس کی جان بچانے کے لئے ویٹرنری ڈاکٹروں نے سرتوڑ کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکا، امریکن اونٹ گنیکو ڈیڑھ ماہ قبل لاہور چڑیا گھر لایا گیا تھا جس کی مالیت 9 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

چڑیا گھرمیں رواں سیزن کے دوران گرمی سے کسی جانور کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ ہے، چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق ٹھنڈے علاقوں سے تعلق رکھنے والے تمام جانوروں کے پنجروں میں روزانہ برف رکھی جارہی ہے جبکہ وہاں ائیر کولر بھی لگائے گئے ہیں، کھلے پنجروں میں رکھے گئے جانوروں کے احاطوں میں شاور سسٹم نصب کیا گیا ہے تاکہ جانور مصنوعی بارش میں نہاتے رہیں اوران کے احاطوں میں درجہ حرارت کو بھی کم کیا جاسکے تاہم ان اقدامات کے باوجود ایک نر گنیکو ہلاک ہوگیا ہے۔
Load Next Story