فاروق ستارسمیت 4 ایم کیوایم رہنماؤں کی گرفتاری کا حکم
ملزمان کو گرفتارکرکے 9 جولائی کوعدالت میں پیش کیا جائے، عدالت کا حکم
عدالت نے لاؤڈ اسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق مقدمے میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار، نسرین جلیل، حیدرعباس رضوی اور فیصل سبزواری کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار و دیگر کی گرفتاری کا حکم دے دیا، عدالت نے ایم کیو ایم کے دیگر رہنماؤں میں نسرین جلیل، حیدرعباس رضوی، فیصل سبزواری کی بھی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو گرفتارکرکے 9 جولائی کوعدالت میں پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ 2015 میں تھانہ سولجر بازار میں درج کیا گیا تھا۔