اسکاٹ لینڈ کے خلاف پہلا میچ 12 اور دوسرا میچ 13 جون کو کھیلا جائے گا۔ : فوٹو : فائل
اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان ہو گیا۔ انجری کا شکار بابر اعظم کی جگہ حارث سہیل کو شامل کیا گیا ہے۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی مشاورت سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فاتح اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے، صرف لارڈز ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہونے والے بابر اعظم کی جگہ حارث سہیل کو شامل کیا گیا ہے۔
منتخب سکواڈ میں فخر زمان، احمد شہزاد، حارث سہیل، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، سرفراز احمد کپتان، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز، محمد عامر، حسن علی، راحت علی، عثمان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گرین شرٹس کا اسکاٹ لینڈ کے خلاف پہلا میچ 12 اور دوسرا میچ 13 جون کو کھیلا جائے گا۔