کراچی اسٹاک مارکیٹ انڈیکس 18885 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا

غیرملکیوں ودیگرکی خریداری سے 106 پوائنٹس کا اضافہ،67 فیصد شیئر پرائسز، مارکیٹ سرمایہ 36 ارب57 کروڑ روپے بڑھ گیا۔


Business Reporter April 26, 2013
غیرملکیوں ودیگرکی خریداری سے 106 پوائنٹس کا اضافہ،67 فیصد شیئر پرائسز، مارکیٹ سرمایہ 36 ارب57 کروڑ روپے بڑھ گیا۔ فوٹو: آن لائن/فائل

غیرملکیوں سمیت دیگر شعبوں کی بلیوچپ کے علاوہ کم قیمت اسٹاکس میں وسیع پیمانے پر خریداری رحجان کے باعث جمعرات کو بھی کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل قائم رہا جس سے انڈیکس 18885.61 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔

تیزی کے باعث 67.10 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید 36 ارب57 کروڑ63 لاکھ 3ہزار 164روپے کا اضافہ ہوگیا، ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ اینگروفرٹیلائزر میں پرافٹ ٹیکنگ کے باجود انسٹی ٹیوشنز نے تیزی میں اہم کردار ادا کیا۔

ٹریڈنگ کے دوران بینکوں ومالیاتی اداروں، این بی ایف سیز، انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر42 لاکھ43 ہزار884 ڈالر مالیت کے سرمائے کاانخلابھی کیا گیا لیکن اس انخلا کے باوجود کاروباری کے تمام دورانیے میں مارکیٹ مثبت زون میں رہی کیونکہ ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں کی جانب سے5 لاکھ69 ہزار199 ڈالر، مقامی کمپنیوں کی جانب سے11 لاکھ23 ہزار105 ڈالر اور میوچل فنڈز کی جانب سے25 لاکھ51 ہزار580 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی جس سے مارکیٹ کا مورال بلندی کی جانب گامزن رہا۔



تیزی کے باعث کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس105.95 پوائنٹس کے اضافے سے 18885.61 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 56.16 پوائنٹس کے اضافے سے14573.37 اور کے ایم آئی30 انڈیکس178.08 پوائنٹس کے اضافے سے32893.77 ہوگیا۔

کاروباری حجم بدھ کی نسبت3 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر21 کروڑ35 لاکھ76 ہزار420 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار380 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں255 کے بھاؤ میں اضافہ، 105 کے داموں میں کمی اور20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |