ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 95 رنز بنائے، بنگلہ دیش نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا


Sports Desk June 04, 2018
ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کا روایتی حریف بھارت سے 9 جون کو ٹاکرا ہو گا۔ : فوٹو : فائل

KARACHI:



ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کرکٹ کپ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کرکٹ کپ میں بنگلہ دیشن نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 95 رنز ہی بنا پائی، ثناءمیر 21 اور ندا ڈار 17 رنز پر ناٹ آﺅٹ رہیں۔
بنگلہ دیشی ٹیم نے 17.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہی ہدف حاصل کرلیا پ، نگارسلطانہ نے 31 اور فہیمہ خاتون نے 23 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، فہیمہ خاتون پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے ایونٹ کے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی ، قومی ویمن ٹیم اگلا میچ 6 جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی جبکہ 9 جون کو روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا ہو گا۔




تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔