کراچی سے کالعدم تنظیم تحریک طالبان ضلع بونیر کا اہم کمانڈر گرفتار

گرفتار ملزم فوجی آپریشن شروع ہونے کے بعد بھاگ کر کراچی آگیا تھا، سی ٹی ڈی ذرائع


ویب ڈیسک June 04, 2018
گرفتار ملزم آرمی آپریشن شروع ہونے کے بعد بھاگ کر کراچی آگیا تھا، سی ٹی ڈی ذرائع فوٹو: فائل

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ریلوے کالونی میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان ضلع بونیر کے کمانڈر رحمت علی شاہ کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن پولیس نے سٹی ریلوے کالونی میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان ضلع بونیر کے اہم کمانڈر رحمت علی شاہ کو گرفتار کرلیا، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم آرمی آپریشن شروع ہونے کے بعد بھاگ کر کراچی آگیا تھا۔

گرفتار ملزم 2009 سے تحریک طالبان لشکرجھنگوی کے لیے فنڈنگ کرتا تھا، گرفتار ملزم نے اپنے 10 سے 15 ساتھیوں کے ہمراہ کنکر گلی پولیس چوکی پر حملہ کیا اور چوکی کو بم سے اڑادیا تھا جس کے بعد ملزم اسلحہ اور سرکاری موبائل لے کر فرار ہو گیا تھا، اس کے علاوہ گرفتار ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مخبری کے شبے میں ضلع بونیر میں ایک شخص کو قتل کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں