اسپاٹ فکسنگ کیس کنیریا کی قسمت کا فیصلہ آج ہو گا
اپیل پر سماعت مکمل، ویسٹ فیلڈ کے ساتھ ایک اور اہم گواہ پلاڈینو سے بھی جرح۔
KARACHI:
اسپاٹ فکسنگ کیس میں تاحیات پابندی کے خلاف دانش کنیریا کی اپیل پر سماعت مکمل ہوگئی۔
لیگ اسپنر کی قسمت کا فیصلہ جمعے کو سنایا جائے گا، میرون ویسٹ فیلڈ کے ساتھ ایک اور اہم گواہ ٹونی پلاڈینو سے بھی جرح ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے فکسنگ کے جرم میں تاحیات پابندی اور ایک لاکھ پاؤنڈ جرمانے کے خلاف دانش کنیریا کی اپیل پر فیصلہ جمعے کے روز سنایا جائے گا۔
جمعرات کو ان کی اپیل کی سماعت مکمل ہوگئی تاہم اپیلٹ ٹربیونل نے فیصلہ ایک روز کیلیے محفوظ کرلیا۔ اپیل کی سماعت پیر کے روز شروع ہوئی تھی، ابتدائی روز اہم گواہ اور دانش کنیریا کے پرانے ایسیکس ساتھی بولر میرون ویسٹ فیلڈ نے گواہی دی جبکہ منگل اور بدھ کو لیگ اسپنر کی لیگل ٹیم نے ان سے جرح کی۔ رپورٹس کے مطابق اسی کیس کے ایک اور اہم گواہ ٹونی پلاڈینو نے بھی گواہی دی جبکہ ان سے بھی جرح کی گئی۔
وہ کنیریا اور ویسٹ فیلڈ کے ایسیکس ٹیم ساتھی تھے، انھوں نے ہی سب سے پہلے ویسٹ فیلڈ کے خلاف شواہد دیے جس پر انھیں جیل کی ہوا کھانا پڑی تھی، اب وہ ڈربی شائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔ اپیل کی سماعت سے قبل دانش کنیریا نے فیصلہ اپنے حق میں آنے کا یقین ظاہر کیا تھا جبکہ ان کی لیگل ٹیم بھی اس حوالے کافی پُرامید تھی، البتہ ویسٹ فیلڈ کی گواہی سے صورتحال تبدیل بھی ہو سکتی ہے۔