وقار یونس نے ڈیل اسٹین کو تاریخ کے تین ٹاپ بولرز میں سے ایک قرار دیدیا

ڈیل اسٹین نے اگلے دو تین برسوں میں ایسی پرفارمنس جاری رکھی تو ٹاپ پر بھی پہنچ سکتے ہیں، وقار یونس


Sports Desk April 26, 2013
ڈیل اسٹین نے اگلے دو تین برسوں میں ایسی پرفارمنس جاری رکھی تو ٹاپ پر بھی پہنچ سکتے ہیں، وقار یونس فوٹو : فائل

سابق پاکستانی کپتان اور فاسٹ بولر وقار یونس نے جنوبی افریقی پیسر ڈیل اسٹین کو تاریخ کے تین ٹاپ بولرز میں سے ایک قرار دے دیا۔

انھوں نے یہ بھی پیشگوئی کی کہ ایک دو سیزن کے بعد ڈیل اسٹین پہلے نمبر پر پہنچ جائیں گے، وقار یونس نے کہا کہ میرے نزدیک اسٹین آل ٹائم عظیم فاسٹ بولرز میں ٹاپ 3 میں موجود ہیں، اگر انھوں نے اگلے دو تین برسوں میں ایسی پرفارمنس جاری رکھی تو ٹاپ پر بھی پہنچ سکتے ہیں، ان جیسی رفتار سے زیادہ بولرز گیند کو سوئنگ نہیں کرسکتے جبکہ اسٹین کی فٹنس بھی بہترین ہے۔

وقار یونس ان دنوں آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد کے بولنگ کوچ کی ذمہ داری انجام دے رہے ہیں، انھیں ڈیل اسٹین کا ساتھ بھی حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں