فاسٹ بولنگ کیمپ میں شریک پلیئرز کے فٹنس ٹیسٹ

واٹمور کی معاونت کیلیے ٹرینرز موجود رہے، سلیم جعفر اور وسیم اکرم سے بھی مشاورت


Sports Reporter April 26, 2013
واٹمور کی معاونت کیلیے ٹرینرز موجود رہے، سلیم جعفر اور وسیم اکرم سے بھی مشاورت۔ فوٹو: فائل

عظیم آل راؤنڈر وسیم اکرم کی زیر نگرانی فاسٹ بولرز کا تربیتی کیمپ جمعرات کو چھٹے روز بھی نیشنل اسٹیڈم کراچی میں جاری رہا۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور نے کیمپ میں شامل بولرز کا صبح ساڑھے سات بجے فٹنس ٹیسٹ لیا، پی سی بی کے ٹرینرز صبور احمد اور عمران خان کی معاونت سے ہونے والے اس ٹیسٹ میں فزیکل فٹنس کی جانچ کے لیے بولرز کو مختلف مراحل سے گزارا گیا، ایکسر سائز اور اسپرنٹس کے ذریعے فٹنس لیول کی جانچ کی گئی، بعدازاں ناشتے کے بعد9 بجے معمول کے مطابق تربیت کا آغازہوگیا۔



وسیم اکرم نے قومی ٹیم کے بولنگ کوچ محمد اکرم کی مدد سے بولرزکو مختلف تکنیکس سے متعارف کرایا اور بولنگ کے رموز و اسرار سے آگاہ کرتے رہے، واٹمور نے بھی اس دوران بولرز پر توجہ رکھی جبکہ قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن سلیم جعفر بھی نیٹ پر موجود رہے،4 بولرز ان کی خصوصی توجہ کا مرکزبنے رہے، ان میں طویل القامت محمد عرفان، جنید خان ، نوجوان اسد علی اور تجربہ کار سہیل تنویر شامل ہیں، واٹمور نے سلیم جعفر اور وسیم اکرم سے مشاورت بھی کی،دوسری جانب نوجوان بولرزکی نظریں چیف سلیکٹر اقبال قاسم کی متلاشی رہیں جو ہنوز کیمپ میں نہیں آئے البتہ جمعے کو آمد متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔