خدیجہ قاتلانہ حملہ کیس ملزم شاہ حسین کو بری کردیا گیا

ملزم شاہ حسین نے اپنی 5 سال قید کی سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔


ویب ڈیسک June 04, 2018
ملزم شاہ حسین نے اپنی 5 سال قید کی سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

لاہور ہائی کورٹ نے قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملے کے ملزم کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملہ کیس کی سماعت جسٹس سردار احمد نعیم کی عدالت میں ہوئی جس میں فریقین کے وکلاء کی بحث مکمل ہونے پر عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم شاہ حسین کو بری کردیا۔

اس سے پہلے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم سیشن کورٹ نے سزا 7 سے کم کرکے 5 سال کردی تھی جب کہ ملزم شاہ حسین نے 5 سال قید کی سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

واضح رہے قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی کو مئی 2016 میں اس کے کلاس فیلو شاہ حسین نے چھریوں کے وار کرکے لہولہان کردیا تھا لیکن ملزم بااثر ہونے کے باعث آزاد گھومتا رہا تاہم معاملہ میڈیا پر آیا تو چیف جسٹس ہائی کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے ایک ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دیا جس کے نتیجے میں ملزم کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں