سعودی عرب میں پہلی خاتون کو ڈرائیونگ لائسنس جاری

خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری ہونے کے بعد وہ ملک میں 24 جون سے باقاعدہ ڈرائیونگ کرسکیں گی، ٹریفک ڈائریکٹر


ویب ڈیسک June 04, 2018
خواتین 24 جون سے باقاعدہ ڈرائیونگ کرسکیں گی۔ فوٹو : فوٹو (اے پی)

سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد پہلی خاتون کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیا گیا ہے۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 2017 میں خواتین کی ڈرائیونگ سے متعلق تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازات دی تھی جس پر ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے عمل درآمد کرتے ہوئے پہلی خاتون کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دیدی گئی



العربیہ ٹی وی کے مطابق گزشتہ ماہ ٹریفک کے ڈائریکٹر جنرل محمد ال بسامی نے کہا تھا کہ خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری ہونے کے بعد وہ ملک میں 24 جون سے باقاعدہ ڈرائیونگ کرسکیں گی جب کہ ڈرائیونگ کے لئے خواتین کی عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے اور 18 سال یا اس سے زائد عمر کی خواتین کو ہی ڈرائیونگ کی اجازت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں 1990 سے خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی تھی تاہم یہ پابندی سرکاری طور پر عائد نہیں تھی اور نہ یہ قانون کا حصہ تھی مگر خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری نہیں کیا جاتا تھا جب کہ خواتین کی جانب سے گاڑی چلانے کی اجازت کے لئے خصوصی مہم بھی چلائی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں