ریحام خان نے حمزہ علی عباسی کو قانونی نوٹس بھیج دیا
ریحام خان کی کتاب آنے سے پہلے ہی قانونی جنگ چھڑ گئی
عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اداکارہ حمزہ علی عباسی پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے پانچ ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔
ریحام خان کی کتاب آنے سے پہلے ہی قانونی جنگ چھڑگئی، پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اور اداکار حمزہ علی عباسی نے ریحام خان کی کتاب شائع ہونے سے پہلے پڑھ لینے کا دعویٰ کیا اور میڈیا پر آکر کتاب کے کئی مندرجات بھی بتا دیئے جس کے بعد ریحام خان اور حمزہ عباسی میں پہلے تو سوشل میڈیا پر تکرار ہوئی اس کے بعد انہوں نے حمزہ علی عباسی کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حمزہ عباسی نے ان سے متعلق میڈیا پرجھوٹی خبریں پھیلائیں اور شہبازشریف سے ایک لاکھ پاؤنڈ لینے اور احسن اقبال سے رابطے کے الزامات بھی لگائے۔
ریحام خان نے قانونی نوٹس میں حمزہ عباسی سے غیرمشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ عباسی میڈیا کے ہر اس پلیٹ فارم پر معافی مانگیں جہاں انہیں بدنام کیا گیا۔
دوسری جانب حمزہ علی عباسی نے بھی ریحام خان کو لندن میں قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریحام خان نے میری جعلی ای میل اپ لوڈ کی ہے، کتاب کی اشاعت پر انہیں لندن میں لیگل نوٹس بھیجوں گا۔