پریانکا چوپڑا مشکل میں پھنس گئیں

امریکی ڈرامے کی ایک قسط میں ایک بھارتی نے مین ہٹن میں حملے کا منصوبہ بناکر پاکستان پر الزام عائد کرنا تھا۔


June 04, 2018
قسط میں ایک بھارتی شہری کوایٹمی حملہ کرکے پاکستان پر الزام عائد کرنا دکھایا گیا ہے۔فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کو امریکن ٹیلی ویژن سیرن 'کوانٹیکو' میں بھارتی دہشت گرد کا کردار دکھانا مہنگا پڑگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا گزشتہ تین سالوں سے مشہور امریکی ٹیلی ویژن شو 'کوانٹیکو' میں ایف بی آئی ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں جسے اپنی کہانی کی بدولت خاصی مقبولیت بھی حاصل ہے جب کہ یکم جون کو نشر ہونے والی کوانٹیکو کی ایک قسط میں ایک بھارتی شہری کو مین ہٹن میں ایٹمی حملے کا منصوبہ بناتے ہوئے دکھایا گیا جس کا الزام بعد میں پاکستان پر عائد کرنا تھا۔ اس قسط کے نشر ہونے کے بعد پریانکا کے بھارتی مداح آگ بگولہ ہو گئے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔



سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں اڈت کماڈیا نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوانٹیکو کی کیا احمقانہ قسط تھی جس میں بھارتی کو مین ہٹن کو اڑا کر پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ میں یہ جاننے سے قاصر ہوں کہ اس احمقانہ قسط کا مقصد کیا تھا جو مکمل طور پر ایک نامعقول عمل ہے۔

https://twitter.com/duvijan/status/1003035926333882369

ایک صارف نے لکھا کہ اس قسط ہندو شہری کے گرد گھومتی ہےجو بھارتی شہری ہوتا ہے جس کا کام حکومتی سرپرستی میں ایٹمی حملہ کرکے پاکستان پر الزام لگانا ہے جسے پریانکا ایف بی آئی کی ٹیم کے ہمراہ روکتی ہے۔



نتیش کمار نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'میں حیران ہوں اگر پریانکا کو سشما سوراج کی اجازت سے ڈرامے کے ذریعے پروپیگنڈا کو پھیلانے کے لئے ویزا دیا گیا ہے تو اسے منسوخ کر دینا چاہئے۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا کو اپنے اس کامیاب ٹی وی شو کوائنٹیکو' کے لیے دو مرتبہ پیپلز چوائس ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔