
ایکسپریس نیوزکے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے ایک گھر میں کمرے کی چھت گرنے سے آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے جن میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے فرنٹیئر کور کے اہل کاروں نے لاشیں ملبے سے نکالیں۔
مقامی افراد کے مطابق جاں بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، متاثرہ گھر شکور خان نامی شخص کا ہے اور جاں بحق افراد میں شیر خان ، ملک رانا ، نجیب اللہ ، شاہد اللہ، رحمت اللہ، گل کلامہ، نائلہ ، شاد بی بی اور دیگر شامل ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔