الیکشن کمیشن کا نوٹس 31 مئی کے بعد ہونیوالی تقرریاں و تبادلے منسوخ
عوامی مفاد میں کوئی تقرری یا تبادلہ مقصود ہے تو پہلے تجویز ارسال کی جائے جو اس پر غور کے بعد فیصلہ کرے گا،الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے پابندی کے باوجود تقرریوں اور تبادلوں پر نوٹس لیتے ہوئے 31مئی کے بعد ہونے والی تمام تقرریوں اور تبادلوں کو منسوخ کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے پابندی کے باوجود تقرریوں اور تبادلوں کے معاملے پرنوٹس لے لیا، اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے31مئی کے بعد ہونے والے تقرریوں اور تبادلوں کو منسوخ کر دیا جبکہ الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو احکامات جاری کر دیئے۔
الیکشن کمیشن نے وفاقی اور تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 31 مئی کو عام انتخابات کے انتخابی شیڈول کے اجرا کے بعد ہونے والی تقرریاں اور تبادلے منسوخ کرکے جامع رپورٹ الیکشن کمیشن کو جمع کروائیں۔
کمیشن نے وفاقی اور صوبائی نگران حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر انہیں عوامی مفاد میں کوئی تقرری یا تبادلہ مقصود ہے تو اس ضمن میں تجویز الیکشن کمیشن کو ارسال کریں جو اس پر غور کے بعد فیصلہ کرے گا۔