ترکی میں کشتی الٹنے سے 6 بچوں سمیت 9 تارکین وطن ہلاک

ڈوبنے والے 5 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور ایک شخص ابھی تک لاپتہ ہے۔


خبر ایجنسی June 05, 2018
ڈوبنے والے 5 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور ایک شخص ابھی تک لاپتہ ہے۔ فوٹو: فائل

ترکی میں بحر متوسط میں ایک کشتی ڈوب جانے سے 6 بچوں سمیت 9 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔

ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی اناطولو کے مطابق صوبہ انطالیہ میں بحر متوسط میں ڈوبنے کا حادثہ پیش آیا ہے جس میں16 افراد سوار تھے۔حادثے میں 2 نامعلوم مرد ،ایک خاتون اور چھے بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ ان میں 5 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور ایک شخص ابھی تک لاپتہ ہے۔

دوغان نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ کشتی پر سوار افراد غیر قانونی طور پر یورپ کی طرف جا رہے تھے تاہم ان کی جائے منزل کا فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا۔ مرنے والے تمام افراد کی قومیت کے بارے میں بھی پتا نہیں چل سکا۔ جس جگہ کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے،اس کے نزدیک یونان کا جزیرہ کاسٹیلوریزو واقع ہے۔ یہ ترکی کے ساحلی مقام کاس کے دوسری جانب واقع ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں