ویرات کوہلی کی ٹویٹ کے بعد بھارت میں فٹبال میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت

ایک شائق نے تو اس انٹرکانٹی نینٹل کپ میچ کی ایک ہزار ٹکٹیں خرید لیں۔


خبر ایجنسی June 05, 2018
ایک شائق نے تو اس انٹرکانٹی نینٹل کپ میچ کی ایک ہزار ٹکٹیں خرید لیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی کرکٹ قائد ویرات کوہلی کی ٹویٹ کے بعد کینیا سے میچ کیلیے تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں۔


بھارتی فٹبال کپتان سنیل چیتری کی جذباتی اپیل اور کرکٹ قائد ویرات کوہلی کی حمایت کے بعد کینیا سے میچ کیلیے تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں۔ ممبئی کے فٹبال ایرینا کی 15 ہزار نشستیں بھری ہوئی تھیں،ایک شائق نے تو اس انٹرکانٹی نینٹل کپ میچ کی ایک ہزار ٹکٹیں خرید لیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے تائیوان سے بھارت کے فٹبال میچ میں 2 ہزار کے قریب لوگوں نے اسٹیڈیم کا رخ کیا تھا، جس پر سنیل چیتری نے جذباتی ویڈیو پیغام میں لوگوں سے کہا تھا کہ وہ انٹرنیٹ پر باتیں کرنے کے بجائے اسٹیڈیم آئیں اور جوکہنا ہے ان کے منہ پر کہیں، کوہلی اور سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے بھی شائقین سے ملکی فٹبال ٹیم کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی تھی۔

بھارت میں اس وقت انٹرکانٹی نینٹل کپ جاری جس کی چوتھی ٹیم نیوزی لینڈ ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں