تیونس کے گول کیپر انجری کا بہانہ بناکر ساتھیوں کو افطار کا موقع دیتے رہے

پرتگال سے میچ کے دوران 58 ویں منٹ میں جب حریف سائیڈ کو 2-1 کی برتری حاصل تھی معیز نے اچانک خود کو انجرڈ کرلیا۔


Sports Desk June 05, 2018
پرتگال سے میچ کے دوران 58 ویں منٹ میں جب حریف سائیڈ کو 2-1 کی برتری حاصل تھی معیز نے اچانک خود کو انجرڈ کرلیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

فیفا ورلڈ کپ سے قبل دوستانہ میچز کے دوران تیونس کے گول کیپر معیز حسین انجری کا بہانہ بناکر اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو افطاری کا موقع فراہم کرتے رہے۔

گزشتہ ہفتے کے دونوں دوستانہ میچز کے دوران ہی افطار کا ٹائم تھا، اس لیے ٹیم نے ایک پلان بنایا جس کے تحت پرتگال سے میچ کے دوران 58 ویں منٹ میں جب حریف سائیڈ کو 2-1 کی برتری حاصل تھی معیز نے اچانک خود کو انجرڈ کرلیا، جب میڈیکل عملہ ان کی جانب جارہا تھا تو باقی ٹیم سائیڈ لائن پر چلی گئی جہاں پہلے سے ہی کھجوریں اور پانی موجود تھا، وہ گول کیپر کے اٹھنے تک روزہ افطار کرچکے تھے، یہی سب کچھ ہفتے کو ترکی کے خلاف میچ میں بھی ہوا۔

تیونس کو ورلڈ کپ میں ایسا کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی کیونکہ ان کے پہلے گروپ میچ سے قبل ہی ماہ رمضان ختم ہوجائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں