امن وامان یقینی بنانے کیلیے موثرحکمت عملی وضع کرلی وزیرداخلہ
بعض عناصر انتخابی عمل پٹڑی سے اتارنا چاہتے ہیں،انٹرویو، امریکی سفارتکاربھی ملے
نگراں وفاقی وزیرداخلہ ملک حبیب خان نے کہاہے کہ عام انتخابات کے دوران ملک میں امن وامان کویقینی بنانے کیلیے موثرحکمت عملی وضع کرلی گئی ہے۔
بعض بیرونی واندرونی عناصرانتخابی عمل کوپٹری سے اتارنے کے خواہاں ہیں، ملک میں دہشتگردی کی سرگرمیوں کاقلع قمع کرنے کیلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کامورال بلندہے۔ ایک نجی ٹی وی کوانٹرویومیں انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں انتخابی عمل کے دوران ممکنہ طورپرگڑبڑ کرنیوالے عناصرکاپتہ چلایاہے۔
دریں اثناء نگران وزیرداخلہ ملک حبیب خان سے امریکی سفارت خانے کے ڈپٹی چیف آف مشن رچرڈ ای ہوگلینڈ نے جمعرات کویہاں وزارت داخلہ میںملاقات کی ۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔