کراچیپرتشدد واقعات میںسیاسی کارکنوں سمیت مزید 6 ہلاک

جوہرمیں متحدہ کارکن قتل،بفرزون،ماڈل کالونی،کورنگی،قائدآباداورسائٹ میں بھی ہلاکتیں


Staff Reporter April 26, 2013
جوہرمیں متحدہ کارکن قتل،بفرزون،ماڈل کالونی،کورنگی،قائدآباداورسائٹ میں بھی ہلاکتیں. فوٹو: فائل

کراچی میں فائرنگ اورپرتشدد واقعات کے دوران سیاسی کارکنوںسمیت مزید6افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک7 عائشہ مارکیٹ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کاریٹائرڈسب انسپکٹر50سالہ ملک ارشدہلاک ہوگیا،مقتول اسی علاقے میں ٹوکیوٹیرس میں رہائش پزیراورمتحدہ قومی موومنٹ کا کارکن تھااورکچھ عرصہ قبل ہی محکمہ پولیس سے ریٹائرمنٹ لیاتھا،واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

تیموریہ تھانے کی حدودبفرزون پیپلز چورنگی کے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے50سالہ جبارجہانگیرخان ہلاک ہو گیا،مقتول مکان نمبرR/19 گلشن وسیم سیکٹر 16/Aبفرزون کا رہائشی تھا ،مقتول کے گھر میں اسکول ہے جس میں وہ ٹیچر اور4بچوں کا باپ تھا،مقتول جماعت اسلامی کا ہمدردجبکہ اس کے بچے کارکن ہیں۔



ماڈل کالونی کے علاقے9/C بس اسٹاپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے55سالہ راجہ انیس ہلاک ہوگیا،مقتول مسلیم لیگ ن کا علاقائی عہدیدار تھا۔زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی نمبر3 تصویر محل واٹر پمپ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے45سالہ محمد رفیق ہلاک ہو گیا،مقتول کورنگی نمبر ساڑھے پانچ کارہائشی تھا، رفیق غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا جس کے باعث اس کی اہلیہ6سال قبل اسے چھوڑ کر اپنے بچوں کے ہمراہ والد کے گھر واقع کورنگی سیکٹر50میں آگئی تھی،مقتول کے سسر نے لاش وصول کرنے سے انکارکردیا۔

قائدآبادکے علاقے مسلم آبادانصاری مسجد کے قریب فائرنگ سے45 سالہ نور غنی ہلاک ہوگیا،مقتول اسی علاقے میں کچی آباد کارہائشی اور6 بچوں کا باپ تھاجبکہ وہ گل احمد مل میں مزدوری کرتا تھا۔پولیس نے ملزم کو پشاور فرار ہوتے ہوئے بس اڈے سے گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پر آلہ قتل ٹی ٹی پستول برآمد کر لی۔سائٹAکے علاقے بنارس پٹھان کالونی میں فائرنگ سے45 سالہ یوسف ہلاک ہو گیا،مقتول کا آبائی تعلق بونیر سے تھا اور وہ 6 بچوں کا باپ تھا، 2 روز قبل بونیر سے اپنے چچا کے گھر واقع پٹھان کالونی آیا تھا۔لیاری میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے محافظ فورس پولیس موبائل کاڈرائیور45 سالہ ہیڈ کانسٹیبل شمس الدین زخمی ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں