سونے کی قیمتوں میں کمی

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر57 ہزار 550 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر49 ہزار 340روپے ہوگئی ۔

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر57 ہزار 550 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر49 ہزار 340روپے ہوگئی ۔ فوٹو: فائل

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب250 اور214روپے کی کمی ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1294ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باوجودمقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیرکو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب250 اور214روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر57 ہزار 550 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر49 ہزار 340روپے ہوگئی ۔


اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے770 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت660 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

 
Load Next Story