ایران کا یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ

یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت بڑھانے سے متعلق آئی اے ای اے کو مطلع کر دیاجائے گا، ایرانی حکام


ویب ڈیسک June 05, 2018
امریکی صدر نے کچھ عرصہ قبل ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے نکلنے کا اعلان کیا تھا فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ایران نے ایک مرتبہ پھر یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ایران کے جوہری ادارے نے اعلان کیا ہے کہ وہ زیادہ مقدار میں افزودگی کا سب سے اہم جُز یورینیم ہیگزا فلورائیڈ بنائے گا اور اس حوالے سے آئی اے ای اے کو جلد مطلع کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکی صدر نے ایران اور 6عالمی طاقتوں کے مابین طے پانے والے معاہدے سے نکلنے کا اعلان کیا تھا۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے معاہدہ توڑنے کے بعد یورپی ممالک نے بہت کوشش کی کہ اس معاہدے کو بچایا جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں